مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور، قیمت 600 روپے تک جا پہنچی

اسلام آباد: ملک میں آٹے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں مرغی کا فی کلو گوشت 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہر قائد میں دیسی انڈوں کی قیمت 600 روپے فی درجن ہے اور فارمی انڈے 290 سے 300 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں، گولڈن انڈے 400 سے 420 روپے فی درجن کے حساب سے مل رہے ہیں۔

کراچی میں انڈوں کے ساتھ ساتھ مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا ہے، زندہ مرغی کی قیمت 380 روپے کلو ہے جبکہ مرغی کا گوشت 600 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر لاہور میں بھی برائلر کی سپلائی کئی روز سے ڈیمانڈ کے مقابلے میں متاثر ہے، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے فرق کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت پہلی بار 524 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مرغی کی قیمت میں اضافے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، زندہ مرغی کی قیمت 380 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 580 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی …