مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں :عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی پر اکسانے والی ہندوتوا کانفرنس کیخلاف مودی سرکار کی مسلسل خاموشی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، مودی سرکار کا شدت پسندانہ رویہ تمام اقلیتوں پر حملہ ہے، ایسے عزائم علاقائی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی پر اجلاس ہوا، اجلاس کی کال انتہا پسندہندوتوا قیادت نے دی تھی، دسمبر میں ہوئے اجلاس پر مودی سرکار مسلسل خاموش ہے، سوال اٹھتا ہے کیا بی جے پی حکومت اس اجلاس کی حمایتی ہے ؟ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے: عالمی بینک

عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی …