نیپرا نے اگست کیلئے فی یونٹ بجلی مزید 9 روپے 90 پیسے مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کیلئے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مدمیں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، پہلےمئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو صرف ایک ماہ کیلئے تھا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا، جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان

پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔ …