پیٹرول بم کے بعد بجلی بم عوام پر گرانے کی تیاری

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کی تیاری کرلی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت  میں اضافے کی درخواست نیپرا کو  بھیج دی ہے۔

نیشنل  الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی  یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا  کاکہنا ہےکہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے   جس پر سماعت 28فروری  کو ہوگی۔

سینٹرل  پاور  پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کےسوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

واضح رہےکہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب …