پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا

پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لیے جنیوا ڈونرز کانفرنس میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں تاخیر  کا سامنا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے 3 سال میں10.7 ارب ڈالر کی فنانسنگ کاوعدہ کیا گیا تھا، حکومت کو اس سال جون تک ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع تھی ۔

تاہم پاکستان کو امدادی سامان کے علاوہ اب تک صرف ساڑھے 12 کروڑ ڈالر ملے ہیں اور  پاکستان کو 30 جون تک مزید 30 کروڑ ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔

جنیوا میں ہونے والی  ڈونرز کانفرنس میں پاکستان  کا ساتھ دینے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی عالمی رہنماؤں کا  شکریہ  ادا کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں :

یہ بھی چیک کریں

کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست

اسلام آباد: کراچی کیلئے بجلی مزید 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے …