افغانستان کی صورتحال پر بھارت لوزر اور امریکا کنفیوز ہے، وزیراعظم عمران خان

گوادر:وزیر اعظم عمران خان کا میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال کافی سنگین ہے، امریکا کو خود سمجھ نہیں آ رہا کہ آئندہ کیا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ بھارت مشکل سے دو چار ہے کیونکہ بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کس بھی قسم کا عدم استحکام یا پھر طالبان کا غلبہ ہوا تو بھارتی سرمایہ کاری کا کیا بنے گا؟ افغانستان کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، امریکا کو بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک ماہ میں وہاں کیا حالات ہوں گے، افغانستان میں سب سے بڑا لوزر بھارت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر واضح مؤقف اپنایا ہے اور وہ اس مؤقف پرقائم ہے، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان فریقوں کو کرنا ہے، دنیا نے افغانستان پر توجہ نہ دی تو وہاں مزید خونریزی ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی اور حبس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے