جتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم عمران خان

چینی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے چند برسوں میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا جو بڑی کامیابی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی کرپشن کے خلاف جنگ سے پاکستانی متاثر ہیں، پاکستان میں صدر شی جن پنگ کو جدید دور کا عظیم سیاستدان سمجھا جاتا ہے، چینی صدر کی انسداد بدعنوانی مہم مؤثر اور کامیاب ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انڈیا چین سے تجارت سے بہت فوائد اٹھا سکتا ہے جبکہ چین کے ساتھ بیلنس کا کردار ادا کر کے انڈیا کو نقصان ہو گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی سربراہی میں مغربی دنیا اور چین کے درمیان معاشی دشمنی شروع ہو گئی ہے، دنیا کو حصوں میں تقسیم کرنا تباہ کن ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان سے کسی ایک ملک کے انتخاب کی امید کرتا ہے، یہ بات مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ لکھے گئے متنازع پیراگرافس کو غیر موثر قرار دے دیا گیا

(نمائندہ خصوصی لاہور) آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 12.06.2024 کو جسٹس مرزا وقاص رؤف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے