کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

آسلام آباد: یوم شہدا کشمیرکے موقع پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یوم شہدا کے موقعہ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، 13 جولائی 1931 کے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب مہاراجہ ڈوگرہ کے فوجیوں نے پرامن کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔ کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے، ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری مرد اور خواتین غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں کھڑا ہے اور جب تک انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے: عالمی بینک

عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی …