اگرآپ کا کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ ہے تو یہ آپ ضرور پڑھیں

اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کاملک کے مطابق ایک ماہ میں بینکنگ ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے چارج ہوں گے، یوٹیلٹی بلز کی آئن لائن پے منٹ پر رقم کی منتقلی کے چارجز نہیں لگیں گے۔ سیما کامل نے بتایا کہ کورونا سے پہلےمختلف بینک رقم منتقلی پر سو روپے اور کوئی بینک 4 سو روپے چارج کرتا تھا تاہم کورونا وباء کے دوران آن لائن رقم منتقلی پر چارجز ختم کر دیئے گئے تھے۔سیما کامل کے مطابق کورونا کی موجودہ صورتحال میں بہتری کے بعد اب رقم کی منتقلی پر فیس مقرر کی گئی ہے، ایک ماہ میں 25 ہزار تک کی بینکنگ ٹرانزیکشن مفت ہوگی، جبکہ 25 ہزار کے علاوہ مزید 10 ہزار کی ٹرانزیکشن کرنے پر 10 روپے اضافی چارج ہوں گے۔سیما کامل کا مزید کہنا تھا کہ آئن لائن 10 ہزار روپے تک کی خریداری کی ٹرانزیکشن پر کوئی اضآفی چارجز نہیں ہوں گے، ایک ماہ میں 25 ہزار سے زائد کی آئن لائن خریداری پر ٹرانزیکشن چارجز لگیں گے.

یہ بھی چیک کریں

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے …