وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شوکت ترین اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی و سلامتی سمیت افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور ہوگا اور ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کی امن واستحکام کوششوں کا احاطہ کیا جائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی …