قرآن پاک کی بے حرمتی، بلاول بھٹو کا ڈینش ہم منصب سے تشویش کا اظہار

اسلام آباد : وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ کارس لوکے راسموزین نے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ڈنمارک نے اِن گھِناؤنے واقعات کی مذمت کی ہے اور مسلم ممالک سے رابطوں میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈنمارک کے ہم منصب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو بند کرنے پر زور دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی برداشت کے فروغ پر بھی زور دیا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ لکھے گئے متنازع پیراگرافس کو غیر موثر قرار دے دیا گیا

(نمائندہ خصوصی لاہور) آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 12.06.2024 کو جسٹس مرزا وقاص رؤف …