پنجاب میں آندھی، تیز بارش اور ژالہ باری، فصلوں کو نقصان

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز بارش اورژالہ باری ہوئی۔

لاہورمیں ہونے والی بارش کے نتیجے میں پنجاب یونیورسٹی کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جب کہ مختلف علاقوں میں آنے والی آندھی کے باعث درخت بھی اکھڑگئے۔

جناح اسپتال سےگارڈن ٹاؤن جانے والی سڑک کی ایک لین ٹریفک کیلئے بند کی گئی، لیسکو ر یجن کے 160 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہوگئی ہے،  پتوکی شہراورگردونواح میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جس سے متعددفیڈر ٹرپ کرگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں آج شام تک تیزہواؤں کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے، بارش کاایک اورطاقتور سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہوا ہے،  کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے  جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے اور سولرپینل ٹوٹ گئے،  بادام اور  خوبانی کے سیکڑوں درخت اکھڑگئے جب کہ گندم کی تیارفصلیں تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ …