ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، رابطہ سڑکیں متاثر

اسلام آباد: شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں، بارش سے گندم، خربوزے، ٹماٹر اور دیگر فصلوں کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ہرنائی میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

ادھر کوئٹہ میں موسم کی خنکی ختم نہیں ہوسکی، کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت 23، قلات میں 20 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر اور نوکنڈی میں 30، جیونی میں 28، تربت میں 35 اور سبی میں 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 24 فی صد ہے۔

یہ بھی دیکھیں:

https://youtube.com/shorts/cZs2sgXIQEg
https://youtube.com/shorts/LWlB902yyRw

یہ بھی چیک کریں

بجٹ 2024، پنجاب میں کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین …