بجلی صارفین سے 3 روپے 39 پیسے اضافی سر چارج لینے کا فیصلہ، نیپرا نے منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسےفی یونٹ اضافی سر چارج عائد کرنےکی منظوری دے دی، سر چارج کا اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہو گا۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرچارج صارفین سےمارچ تا جون 2023 تک وصول کیا جائےگا، اضافے کے بعد مجموعی سر چارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائےگا، اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج  ادا کر رہے ہیں۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا، اضافی سرچارج کی مد میں مارچ سےجون تک صارفین سے75 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی سر چارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب …