ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس ہوا جس میں سندھ، پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھاکہ توانائی بچانے کےلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریاز آٹھ بجے بند ہوں گے، گرین انرجی کو فروغ دیں گے ،ایل ای ڈی بلب لگائیں گے۔

یہ وڈیوذ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  …