کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

سرکاری ملازمین کی پینشن میں اپریل میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی اور حبس …