لاہور میں آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی

لاہور میں آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی آنے لگی۔

مارکیٹ ذرائع کےمطابق دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے جس سے مرغی کا فی کلو گوشت 471 روپے کلو ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 15کلو کمرشل آٹے کی قیمت 2100 روپے سےکم ہوکر 1750 روپے ہوگئی تاہم چکی کے آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی۔

دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 289 روپے پر برقرار  ہے جب کہ بکرے کا گوشت 1800 روپے اور بیف 1100 روپےکلو  مل رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی …