بجلی کا شارٹ فال ایک پھر 4 ہزار میگاوانٹ سے تجاوز کر گیا، 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ

لاہور: گرمی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے اور چھوٹے بڑے شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے اور شارٹ فال ایک بار پھر 4 ہزار 432 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ 

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 568 میگا واٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 302 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 963 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 12 ہزار 554 میگاواٹ اور ونڈ لاور پلانٹس سے 305 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ 

اسی طرح بیگاس پاور پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 279 میگاواٹ ہے جبکہ سولر پاور پلانٹس سے اس وقت بجلی کی پیداوار صفر ہے۔ 

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرنے کے باعث اس وقت ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

چناب نگر میں مسلمان سیاستدانوں کی جانب سے قادیانیت نوازی پر اہل اسلام میں شدید تشویش

چناب نگر میں قادیانیوں کی دعوت طعام میں مسلمان سیاستدانوں اور تاجروں کی شرکتقادیانیوں پر …