وزیر اعظم نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی۔

وزیر اعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کا فائدہ پہنچانا یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی اشک شوئی کرتے رہیں گے، اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سمیت دیگر  وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

یہ بھی چیک کریں

چناب نگر میں مسلمان سیاستدانوں کی جانب سے قادیانیت نوازی پر اہل اسلام میں شدید تشویش

چناب نگر میں قادیانیوں کی دعوت طعام میں مسلمان سیاستدانوں اور تاجروں کی شرکتقادیانیوں پر …