رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

کراچی: (ویب ڈیسک) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  …