لاہور: فلورز ملز مالکان کا آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار، مرغی بھی مہنگی

لاہور میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا جب کہ مرغی کا گوشت بھی پھر مہنگا کردیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود ملز مالکان نے آٹےکی قیمت میں کمی سے انکار کردیا ہے جب کہ مرغی کا گوشت بھی 16 روپے اضافے کے بعد 501 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10کلو سرکاری آٹےکا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی ہے  جب کہ تندور مالکان نے روٹی اور نان کا وزن بھی کم کردیا ہے جس کے باوجود روٹی 14 روپے اور نان 25 روپےکا فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے …