سمندری طوفان آج کمزورہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائیگا، کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنے لگی

سمندری طوفان  بپرجوائے کاخطرہ ٹل جانے کے بعد کیٹی بندرمیں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی۔

کیٹی بندر سے نقل مکانی کرنے والے ماہی گیروں اور مقامی افرادکی واپسی شروع ہوگئی جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہےکہ بارش کے بعد راستے دلدلی ہوجانے سے آمدروفت میں مشکلات ہیں۔

کیٹی بندرکے دیہاتی علاقوں میں مکین اپنے گھروں اوردکانوں پرپہنچنا شروع ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق سمندر میں طغیانی،تیز ہوا چلنے اوربارش سے نقصانات ہوئے ہیں۔

یہ بھی وڈیوز دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع ہے یا نہیں؟ اوگرا نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر …