وزیراعظم کا جنوبی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں بارش اور سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا  ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنےکی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی متاثرین میں 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو کھانا اور پانی کی فوری فراہمی کے ساتھ ہی رہائش اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی اور حبس …