مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم جاری کردیا ۔

تحقیقاتی ٹیم نے آئندہ حادثات سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کی تھیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی بھی منظوری دے دی۔

صوبائی حکومت نے مری میں کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اومری کااضافی چارج بھی دے دیاگیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

چناب نگر میں مسلمان سیاستدانوں کی جانب سے قادیانیت نوازی پر اہل اسلام میں شدید تشویش

چناب نگر میں قادیانیوں کی دعوت طعام میں مسلمان سیاستدانوں اور تاجروں کی شرکتقادیانیوں پر …