اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت   خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، لوئر دیر،چترال اور ملاکنڈ سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور وہ گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور برفباری جاری، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی اور تیز ہوائیں …