واٹس ایپ سروسز دنیا بھر میں دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  واٹس ایپ کی سروسز تقریباً دو گھنٹے معطل رہنے کے بعد اب بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

منگل کے روز صارفین کو تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سب سے پہلے ایپ کے گروپس میں صارفین  پیغامات بھیجنے سے قاصر تھے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔

تاہم اب موبائل پر واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جب کہ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے افراد کو اب بھی مسئلے ہیں

یہ بھی چیک کریں

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  …