طویل خشک موسم کے بعد خوشخبری، بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا

بارشوں کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے طویل خشک موسم کے بعد خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ  بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں 31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔

اس دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ سسٹم کے تحت 29جنوری تک بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

آئی ایم ایف پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ کام …