آج سے 4 فروری کے دوران ملک بھر میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

آج سے 04 فروری کے دوران ملک بھر میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو  رہا ہے جو اتوار تک برقرار  رہے گا۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

سندھ میں بھی جمعہ اور ہفتے کے روز ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

سندھ میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، نواب شاہ ، جیکب آباد اور کشمور میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور برفباری جاری، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی اور تیز ہوائیں …