General Assembly Seventy-third session Informal Briefing by the Secretary-General on his Priorities for 2019

اقوام متحدہ کا پشاور حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پشاور دھماکے کو ’خوفناک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور واقع میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ عبادت گاہیں، عبادت کے لیے ہوتی ہیں کسی کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں ہوتی۔

انہوں نے پشاور واقع میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم سے ٹیلی فونک رابطے میں واقعے پر ’شدید افسوس‘ کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے منیر اکرم سے کہا کہ انہیں پشاور کے واقعے پر شدید افسوس ہے، وہ ذاتی طور پر پشاور کے حوالے سے معلومات رکھتے ہیں اور وہاں کے لوگوں نے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا کہ ’حملے میں ملوث ملزمان کا حساب ہونا چاہیے‘۔

یہ بھی چیک کریں

بجٹ 2024، پنجاب میں کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین …