آئندہ 3 ماہ حکومت کے لیے انتہائی اہم ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3 ماہ کو انتہائی اہم قرار دے دیا  اور کہا کہ فوجی قیادت کے ساتھ ان کےتعلقات مثالی ہیں.

وزیراعظم نے کہا کہ نومبر دور ہے ،آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں، اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت کے پانچ سال مکمل کریں گے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے،اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لے آئے،کے پی بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا، یہ پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، حکومت کے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی ، آئندہ 3 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں، پاکستان کے چین اور امریکا سےاچھے تعلقات ہیں۔ 

یہ بھی چیک کریں

جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ لکھے گئے متنازع پیراگرافس کو غیر موثر قرار دے دیا گیا

(نمائندہ خصوصی لاہور) آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 12.06.2024 کو جسٹس مرزا وقاص رؤف …