ملک بھر میں مزید ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے اور مسلسل دوسرے روز ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 293 ٹیسٹ مثبت آئے۔اس کے علاوہ وبا کے باعث مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی اور حبس …