ایپل کمپنی نے آئی او ایس 15.0.2 اپ ڈیٹ جاری کردی


اسمارٹ فونز بنانے والی ایپل کمپنی
نے گزشتہ روز آئی او ایس 15.0.2 کی اپ ڈیٹ جاری کر دی جس میں کچھ اہم ’’بگ فکسز‘‘ سمیت ’’فائنڈ مائی‘‘ کے لیے مخصوص چیزیں شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’’دی ورج‘‘ کے مطابق آئی او ایس آئی پیڈ اور آئی فون کی سیکیورٹی خامی کو بھی دور کرتا ہے جس کے بارے میں ایپل کا کہنا ہے کہ اسے جلد از جلد اپ ڈیٹ کریں۔


کمپنی کی طرف سے اَپ ڈیٹ جاری کرنے کا مقصد یہ تھا تاکہ چہرے پر ماسک کا استعمال کرنے والے صارفین اپنے آئی فون 13 کو اَن لاک کر سکیں۔

اسکے علاوہ ایپل آئی او ایس 15.1 بیٹا کی بھی جانچ کر رہا ہے، جس میں فی الحال شیئر پلے، ایپل والیٹ میں کوویڈ 19 ویکسینیشن کارڈ شامل کرنے کے لیے معاونت اور آئی فون 13 پرو کیمرے کی نئی خصوصیات شامل ہیں۔ 

یہ بھی چیک کریں

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے