آزادی اظہار رائے کے حامی فرانسیسی صدر میکرون اپنے خاکے بننے پرسخت ناراض

(ویب ڈیسک) آزادی اظہار رائے کے حامی فرانسیسی صدر میکرون اپنے خاکے بننے پرسخت ناراض ہو گئے۔

فرانسیسی صدر میکرون کو ایک بل بورڈ پر آمروں سے تشبح دی گئی ہےجس پر بل بورڈ کے مالک فلوری اور خاکے بنانے والے شخص کے خلاف صدر میکرون کی طرف سے شکایت درج کروا دی گئی ہے۔


اس تمام تر واقعہ کے بارے میں بل بورڈ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ صدر ایک فرانسیسی شہری کے خلاف شکایت درج کروائیں گے۔میں تو اپنے وکیل کی فیس ادا کروں گا لیکن صدر میکرون وکیل کی فیس ادا نہیں کریں گے۔میرے جیسے ایک عام شخص اور صدر میں بہت فرق ہے۔میں رعایا میں سے ہوں۔ ہم بادشاہت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


یاد رہے کہ صدر میکرون آزادی اظہار رائے کے بہت بڑے حامی ہیں لیکن انکے اپنے خاکے منظر عام پر آنے اور صدر میکرون کے اس رد عمل سے عوام میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس تمام تر واقعہ پر ماہرین کا خیال ہے کہ صدر میکرون کی آزادی اظہار رائے کی پالیسی کو اس واقعہ اور اس کے بعد کے نتائج سے جانچہ جا سکے گا ۔

یہ بھی چیک کریں

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ …