برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا ناموس رسالت ﷺ کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ سے اہم مطالبہ


لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ناموس رسالتﷺ کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا

برطانوی پارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کا کہنا تھا کہ حکومت چرچل اور دیگر قومی شخصیات کے مجسموں کی حفاظت کے لیے بل لا رہی ہے ، دلیل یہ دی جا رہی ہے کہ مجسموں کو توڑنے اورگرانے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،اسی طرح ہمارے نبی ﷺ کی حرمت سب سے بڑھ کرہے ،ہمارے نبی ﷺ کی حرمت کابھی سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہئے ،مسلمانوں کے جذبات کو بھی سمجھا جائے ۔

انھوں نے کہا جب ہمارے نبی محترمﷺ کی شان میں لوگ گستاخی کرتے ہیں ، توہمیں جوتکلیف پہنچتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ،حضرت محمدﷺ دوارب لوگوں کے رہنماہیں۔ ناز شاہ نے کہا مجسموں سے جذباتی وابستگی رکھنے والے نبیﷺ سے متعلق بھی مسلمانوں کے جذبات کو سمجھیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے

اس حوالے سے پاکستانی نیوز چینل سے گفتگوکرتے ہوئے نازشاہ نے کہا کہ

” یہاں پارلیمنٹ میں ایک قانون پیش کیاجارہاہے جس کے تحت اگرکوئی مجسموں کونقصان پہنچائے تواسے 10سال کی قیدکی سزامل سکتی ہے ،یہ حکومت سمجھتی ہے کہ مجسموں کونقصان پہنچانے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،اسی وجہ سے میں نے پارلیمنٹ میں یہ موقف پیش کیا کہ مسلمانوں کیلئے ہمارے نبی ﷺ سب کچھ ہیں جب ان پرجب کارٹون بنائے جاتے ہیں یاایسی بات کی جاتی ہے توہمیں بھی انتہائی دکھ ہوتاہے ” ۔

یہ بھی چیک کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی اور حبس …