حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 27-2026 کے ابتدائی دو ماہ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے ہیں۔
حکومت نے موجودہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کے ذریعے 1.676 ٹریلین روپے جمع کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
واضح رہے گزشتہ مالی سال میں ابتدائی بجٹ کے تخمینے میں پیٹرولیم لیوی کے ذریعے 1.468 ٹریلین روپے جمع کرنے تھے تاہم اصل وصولی 100 ارب روپے بڑھ کر 1.567 ٹریلین روپے رہی۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
