کاروبار

آئی ایم ایف ڈیڈ لائن میں 2 روز باقی، گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں دو روز باقی ہیں تاہم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہ ہوسکا۔ ای سی سی …

Read More »

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1878 پوائنٹس نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی  رہی اور 100 انڈیکس 1878 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2300 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61000 سے نیچے آگیا۔ بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1878 …

Read More »

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1338 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 61 ہزار 605 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ …

Read More »

یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں دوسرا اضافہ، عوام پر 98 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا

اسلام آباد:  اوگرا نے یکم جنوری سے گیس قیمتوں میں اضافہ کردیا جس میں سوئی سدرن کیلئے 8.57 فیصد اور سوئی ناردرن کیلئے 35.13 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، اس کے ذریعے 98 ارب روپے کا خسارا پورا کیا جائیگا۔  تفصیلات کے مطابق بھاری اور ناقابل برداشت بل وصول …

Read More »

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55  پیسے اضافےکی منظوری دی گئی …

Read More »

اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور  ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔ …

Read More »

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی کے بعد اب 2 لاکھ13 ہزار 800 روپےہوگئی۔ اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت1200 روپے کم ہوکر 1لاکھ83ہزار300 روپےہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 2015 …

Read More »

پاکستان نے ٹیکس آمدن بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا

اسلام آباد: ٹیکس آمدن میں ممکنہ شارٹ فال کی صورت کے لیے ہنگامی پلان تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہنگامی پلان پر عمل درآمد کی صورت میں ٹیکس کی مد میں ماہانہ 18 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ چینی پر5 …

Read More »

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

پاکستان کی جنوب مغربی سرحد پر کشیدگی کے باوجود روپےکی قدر بڑھنےکا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 90 پیسے ہے۔ انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالرکا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے۔ Interbank closing #ExchangeRate …

Read More »

آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخوں کا نیا نظام متعارف کرایا جائیگا

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری مالیاتی کونسل) کی ہدایت کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کے نئے ٹیرف ڈیزائن کا مسودہ وزارت خزانہ کے پاس جمع کرایا ہے تاکہ موجودہ ٹیرف نظام کے طور پر ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے آئی ایم …

Read More »