چنیوٹ (18 نومبر): چنیوٹ میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹر حسن رانا کو تحفظ ختم نبوت اور رد قادیانیت کے حوالے سے ان کی گراں قدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔
شیلڈ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان اور ورلڈ جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج بھی شریک تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسن رانا نے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور شیلڈ سے نوازنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
