امریکی سینیٹ میں افغان جنگ کی تحقیقات کے کیلئےکمیشن قائم کرنے کا بل منظور

امریکی سینیٹ میں دفاعی بل منظور کرلیا گیا ہے جس میں افغان جنگ کی جانچ پڑتال اور پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی سےنمٹنے کےلیے اختیارات سے متعلق تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ 16 اراکین پر مشتمل کمیشن افغانستان کی جنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تین سال کے اندر رپورٹ پیش کرے گا، اراکین کا انتخاب مساوی کی بنیاد پر ری پبلکن اور ڈیموکریٹک کے قانون ساز کریں گے۔

2001 سے کانگریس کے موجودہ اور سابقہ اراکین، اس کے علاوہ افغانستان پر امریکی پالیسی تشکیل دینے والے سینیٹ اور دفاع کے عہدیداران کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیش کیے گئے بل میں افغان جنگ میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے تحقیقات کی تجویز دی گئی تھی تاہم بل مسترد کردیا گیا تھا۔

بل کے خلاصے میں بیان کیا گیا ہے کہ پینل 20 سالہ جنگ کا ’جائزہ‘ لیتے ہوئے پاکستان اور افغانستان میں انسداد دہشت گردی سے متعلق امریکی صلاحیتوں پر ایک ’تفصیلی‘ رپورٹ تیار کرے گا۔

کمیشن امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں رہ جانے والے فوجی سازو سامان کا’حساب‘ کرتے ہوئے اور یہاں موجود امریکی شہریوں اور ’افغان اتحادیوں‘ کو نکالنے کے لیے منصوبہ بھی بنائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …