روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات بے نتیجہ ختم

رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ، فریقین کسی حل پر بھی متفق نہیں ہوسکے ، پیرس میں ہونے والی بات چیت میں روس اور یوکرین کے علاوہ فرانس اور جرمنی کے وفود بھی شریک تھے ۔

یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو اپنی پراکسیز سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کررہا ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں، یوکرین اپنے دفاع کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا، ماسکو کے ساتھ دو ہفتے بعد دوبارہ مذاکرات ہونگے۔

دوسری جانب امریکا نے آخر کار روس کے مطالبات کا تحریری جواب جمع کروا دیا، مگر ماسکونے اعتراض کیا ہے کہ اسکے مرکزی خدشات کو ابھی تک دور نہیں کیا گیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے جواب سے مذاکرات جاری رکھنے کی امید پیدا ہوئی ہے، ماسکو نے یوکرین کی سرحد کے قریب روستوف نامی علاقے میں جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …