اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 20  لاکھ ڈالر رہ گئے۔ 

3 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 96 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھے۔  بیرونی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں 27جنوری تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 8 ارب 74 کروڑ ایک لاکھ70ہزار ڈالر رہے، 27جنوری تک کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار  ڈالر  رہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے …