چینی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری، پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کے آئی سی بی سی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری ہوچکی۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں،  بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔

وزیر خزانہ کے مطابق اس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان پہنچ گئی۔ …