ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 مارچ تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر رہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

تاجر دوست اسکیم: حکومت دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے کے ٹارگٹ سے بہت دور

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق …