پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ

اسٹیٹ بینک پاکستان کی سفارش پر وفاقی حکومت نےعوامی سہولت کی خاطر 10، 50، 100 اور 1000 روپے مالیت کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021ء کے گزٹ اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصور ہوں گے اور انہیں تبدیل نہیں کرایا جا سکے گا۔ قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021ء تھی۔

گو وفاقی حکومت نے اب مذکورہ بالا تاریخ میں اضافہ کردیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے۔

حکومت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور31 دسمبر 2022ء تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کروالیں۔

یہ بھی چیک کریں

7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں ہونے کا امکان

پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے معاملے پر آئی ایم …