فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال کا استعمال ہوگا

لاہور:20 نومبر سے قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں میڈ ان پاکستان فٹ بال گیندیں استعمال ہوں گی۔

بین الاقوامی ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈ این سیالکوٹ ہے، سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر ہے۔

ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا کہ سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ”جب سے زیادہ ممالک نے اس میں قدم رکھا ہے تو اس کا تھوڑا سا حصہ کم ہو گیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق 1982 کے اسپین ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے، سیالکوٹ سے بنی فٹ بال گیندیں فٹ بال کی بادشاہی میں نو مرتبہ چمکیں،”ٹینگو” گیندوں نے پانی کو اندر سے نکلنے سے روکنے کے لئے سیون کے اوپر ربڑ کے استعمال کا آغاز کیا جو فیفا ورلڈ کپ میں پانی سے بچنے والی پہلی گیند بن گئی۔

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …