سیالکوٹ واقعے کے بعد لنکن لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹرز کی سیکیورٹی میں اضافہ

سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے قتل کے بعد لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت ایک درجن پاکستانی کرکٹرز لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔

سری لنکن کرکٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے بعد اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی کیونکہ اس واقعے کے سبب سری لنکا بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ تمام کرکٹرز اور عملے کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

لاہور: (ویب ڈیسک) سال 2024ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج بروز بدھ 8 اپریل …