حسینہ واجد کی ملک واپسی سے قبل ہنگامے، بنگلادیش کا بھارت پر فسادات بھڑکانے کا الزام

بنگلادیش نے بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا۔

بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمٰن نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمے دار بھارت کو ٹھہرایا ہے۔

شرپسندوں کی جانب سے بنگلادیش کے سابق عبوری سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر محمد یونس کے آبائی گھر کو چٹاگانگ میں آگ لگا ئی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) رہنماؤں نے عوامی لیگ کے ورکرز کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

بنگلادیشی پارٹی این سی پی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ بھارت عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بنگلادیش کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

سعودی کابینہ نے خلیجی ممالک کے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دیدی

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت اجلاس میں خلیجی ممالک کے ہنگامی …