سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی اوسط قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں۔

سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد اوسط قیمت 1702 روپے سے بڑھا کر 1712 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 366 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، درخواست میں اوسط قیمت 2071 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن نے مجوزہ گیس قیمت میں ایل این جی سروس کی لاگت کے 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے بھی شامل کیے ہیں، درخواست کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی لاگت 471 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

سوئی ناردرن کا درخواست میں کہنا ہے کہ موسم سرما میں مقامی گیس کی محدود دستیابی کے باعث اضافی گیس کے انتظامات کرنا پڑیں گے، اس مقصد کے لیے ایل این جی کے 16 کارگوز درکار ہوں گے۔

سوئی گیس کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی گیس مہنگی ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔

اوگرا سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی درخواستوں پر سماعت کے بعد گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے …