ممبر پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی کا کے ٹی وی اسٹوڈیو لاہور کا دورہ، سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر حسن رانا سے ملاقات

(لاہور) ممبر پنجاب اسمبلی اور امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے چنیوٹ کی ممتاز سماجی شخصیات کے ہمراہ کے ٹی وی (KTV) اسٹوڈیو لاہور کا دورہ کیا اور سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر حسن رانا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اہم ملکی امور، قادیانی جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور تحفظِ ختمِ نبوت و تحفظ پاکستان کے حوالے سے مختلف امور پر خصوصی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن رانا کی میزبانی میں 17 نومبر کے تاریخی دن کی مناسبت سے ایک خصوصی پروگرام بھی ریکارڈ کیا گیا۔

17 نومبر 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب مولانا منظور احمد چنیوٹی رحمہ اللہ کی قیادت میں چلائی جانے والی تحریک کے نتیجے میں ربوہ کا نام تبدیل کرکے چناب نگر رکھا گیا تھا۔ اس تاریخی دن کی مناسبت سے ریکارڈ کیے جانے والے پروگرام میں اس فیصلے کے پس منظر اور تحفظِ ختمِ نبوت کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے ختمِ نبوت کے حوالے سے کے ٹی وی کی خدمات کو سراہا اور موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظِ ختمِ نبوت کے عظیم مشن کی مؤثر انداز میں ترویج کے لیے سوشل میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کے ٹی وی یہ ذمہ داری مؤثر اور منظم انداز میں ادا کر رہا ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی

لاہور : سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر  غیر معینہ مدت تک  پابندی بڑھا …