حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا

نگران حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

نگران حکومت نے  پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت بڑھانے اور لائٹ ڈیزل سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

مٹی کا تیل ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 190 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا جس کے بعد ڈیزل آئل کی نئی قیمت 170 روپے 30 پیسے مقرر ہوگئی۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے برقرار رکھی ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے …