سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت

ماڑی پیٹرولیم نے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ  1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق  ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے، شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا تھا۔

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہےکہ کنویں کو 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان

پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔ …